صحت

اسلام آباد: HIV پھیلنےکی شرح میں تشویشناک اضافہ

وفاقی حکام نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ برسوں سے نوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلا

وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 519 ایچ آئی وی پازیٹو کیس جنوری تا اکتوبر سامنے آئے ہیں، نئے کیسز میں زیادہ تر نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا ہیں۔ وفاقی حکام نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ برسوں سے نوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلا ہے، بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔ انچارج پمز ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر کے مطابق پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں۔

ڈاکٹر نائلہ بشیر کا کہنا ہے کہ کورونا کے دنوں سے ہم جنس پرست مردوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونا سامنے آ رہا ہے، مرد ہم جنس پرستوں میں منشیات کے سبب ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق ہمارے پاس اس سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 496 نئے کیس رجسٹر ہوئے، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.