صحت

اخروٹ کس وقت کھانے چاہیے؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اخروٹ صحت کے لئے بہتر ین تو ہے لیکن یہ کس وقت کھانے چاہیے اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آنے کے بعد سب کے سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جی ہاں واقعی جسمانی توانائی میں اضافے اور اچھی نیند کے لیے اخروٹ کھانے کا مخصوص وقت زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

ورزش سے قبل یا بعد میں

اخروٹ پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور 30 گرام اخروٹ سے جسم کو 4.4 گرام پروٹین ملتا ہے۔ ورزش سے قبل یا بعد میں پروٹین کے استعمال سے مسلز کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اخروٹ ایک اچھا آپشن ہے۔ اخروٹ میں کیلوریز بھی کافی زیادہ ہوتی ہیں اور کچھ مقدار میں کھانے سے جسم کو پروٹین اور چکنائی سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔ جب آپ زیادہ وقت تک جسمانی طور پر سرگرم ہوتے ہیں تو یہ چکنائی توانائی فراہم کرتی ہے اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتی ہے۔

رات کے کھانے کے ساتھ

رات کے کھانے کے ساتھ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے نیند کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد رات کے کھانے کے ساتھ اخروٹ کھاتے ہیں، ان کی نیند بہتر ہوتی ہے جبکہ دوپہر میں غنودگی کا سامنا کم ہوا ہے۔ اخروٹ میں میلاٹونین موجود ہوتا ہے اور یہ وہ ہارمون ہے جو نیند کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اخروٹ سے جسم میں سونے میں مدد دینے والا عمل تیز ہوتا ہے اور ججسم سکون محسوس کرنے لگتا ہے۔ اخروٹ کھانا معمول بنانے سے جسم کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

اخروٹ سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما ہوتی ہے۔ یہ بیکٹیریا متعدد جسمانی افعال بشمول مدافعتی نظام، میٹابولزم اور دماغ کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ اخروٹ دل کی صحت کے لیے بہترین گری ہے۔ اس میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور روزانہ اسے کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے

اخروٹ کے استعمال کو فالج اور امراض قلب کے خطرے میں کمی لانے سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

مزاج خوشگوار ہوتا ہے

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے اور تنا میں کمی آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اخروٹ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ڈپریشن کی علامات کی شدت کم کرتے ہیں۔

صحت مند بڑھاپا

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے مسلز کی مضبوطی بہتر ہوتی ہے، جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے اور دماغی افعال کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button