انسٹاگرامشوبزفیچرڈ پوسٹ

اقرا عزیز کا مطالبہ ۔۔۔’ رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں‘

اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ ہے جو لوگ ان کی زندگی میں آنے والی سب سے بڑی خوشی سے جل رہے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں بلکہ اپنی خوشی کا انتظار کریں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر لڑکی پرپوزل کے وقت روتی نہیں بلکہ خوشی کے لمحوں کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ یہ سب طے شدہ تھا۔اقرا عزیز نے مزید کہا کہ میری خوشی انتی بڑی ہے کہ مجھے اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔پیار اظہار کا نام ہے نہ کہ دوسروں کو متاثر کرنے کا۔ میرے دوست نے اپنی محبت کا اظہار ساری دنیا کے سامنے کیا اور ایسا ہر کوئی نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کوجس ’انداز‘ سے پرپوز کیا اسے نہ صرف شوبز بلکہ سماجی حلقوں میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے بعد اب اداکارہ اپنے دفاع کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔

Back to top button
Close