انٹرنیشنل

مودی کا معصوم بچوں پر دبائو

بھارت میں اب بچوں کو بھی پروپیگنڈے کا شکار بنایا جانے لگا، ریاست ہریانہ کے اسکول میں بچوں کو ہوم ورک دیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر نریندر مودی کو شکریہ کا خط لکھ کر لائیں۔چھٹی جماعت کے بچوں کو یہ ہوم ورک دینے پر بھارت میں سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ایک خاتون نے ٹوئٹ کیا کہ بچوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ انہیں کیا سوچنا چاہیے، یہ پروپیگنڈا ہے۔

بھارتی خاتون کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close