انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سلامتی کونسل اجلاس، بھارتی حکومت کے منہ پر طمانچہ

کانگریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس کو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیدیا

سلامتی کونسل کا اجلاس بلوانے اور اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے فیصلہ پر بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس کو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیدیا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 50 برس بعد تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں 15 رکن ممالک نے اس بات کی نفی کر دی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان بھارتی کانگریس ابھیشیک سنگھوی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیا۔ ابھیشیک سنگھوی کا کہناتھا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونا بھارتی حکومت کی سفارتی اور اسٹریٹجک ناکامی ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close