انٹرنیشنل

روحانی، ٹرمپ ملاقات کا امکان مسترد

ایرانی مندوب نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹرمپ اور روحانی کی رواں ماہ ملاقات کے اشارے پر ردِعمل کا اظہار کر دیا

ایران نے صدر حسن روحانی اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹرمپ اور روحانی کی رواں ماہ ملاقات کے اشارے پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ ایرانی مندوب نے اس حوالے سے کہا کہ جب تک ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی جاری ہے، مذاکرات کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے معاشی دہشت گردی ختم کرے اور تمام پابندیاں اٹھائے۔ ایرانی مندوب نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کی برطرفی کو امریکا کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close