انٹرنیشنل

جمال خاشقجی قتل کی اہم تفصیلات منظر عام پر آ گئی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ریکارڈنگ کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بند نہ کریں، مجھے دمہ ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ریکارڈنگ کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بند نہ کریں، مجھے دمہ ہے۔

جمال خاشقجی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ کی نئی ٹرانسکرپٹ جاری کی گئی ہے جو مبینہ طور پر سعودی صحافی کے آخری لمحات کی ریکارڈنگ ہے۔ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں 2 اکتوبر 2018 کو جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور ان کے جسم کو ٹکڑوں میں کاٹنے کی ریکارڈنگ کی گئی تھی جسے بعدازاں ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے حاصل کیا تھا۔رپورٹ میں دو ریکارڈنگز کی تفصیلات شامل ہیں، پہلی ریکارڈنگ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 2 افراد مہر عبدالعزیز مطرب اور سعودی جنرل سیکیورٹی محکمے میں فرانزک شواہد کے سربراہ ڈاکٹر صلاح محمد الطبیقی کے درمیان کی گئی گفتگو شامل ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close