انٹرنیشنل

بھارت :ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پریش میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں فیروزآباد شہرکے قریب آگرہ لکھنوایکسپریس وے پرٹرک ڈرائیورسڑک کے کنارے ٹائرتبدیل کررہا تھا کہ ڈبل ڈیکرمسافربس اس سے ٹکرا گئی۔ ریسکیوحکام کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکارہونے والی بس نئی دہلی سے بہارکے علاقے موتی ہاری جا رہی تھی کہ آگرہ لکھنوایکسپریس وے پرحادثے کا شکارہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے، زخمیوں کوفوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہرسال ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 55 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close