انٹرنیشنل

سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق

 حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں

تیزرفتارگاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکرپل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیزرفتارکارڈرائیورکے کنٹرول میں نہ رہی اورپل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔ ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدورتھے۔ جوگھرسے نکل کراپنے کام پرجارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دوسگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اورسلیمان بتائے جارہے ہیں۔ ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جواپنی نئی نویلی دلہن کوچھوڑکرایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزارکر سعودی عرب واپس آیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک مزدورکا تعلق بورے والہ کے علاقے وہاڑی سے بتایا جارہا ہے متوفی روزگارکے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدورکا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔

 

Tags
Back to top button
Close