انٹرنیشنل

امریکا کی بھارت کودفاعی نظام کی فروخت ؛پاکستان کو تشویش

پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہارکیا ہے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، بھارت کو ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت پرتشویش ہے۔ دفتر خارجہ نے خبردار بھی کیا کہ ترک صدراور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کےدوران بھارت کوئی غیرذمہ دارانہ قدم اٹھا سکتا ہے، پاکستان نےعالمی برادری کوبھارتی فالس فلیگ آپریشن کےخدشے سے آگاہ کردیاہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش ہے اور امریکی فیصلے سے خطے کے استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے امریکا کی جانب سے بھارت کوجدید فضائی دفاعی نظام (ایڈوانسڈ انٹرڈکشن ویپن سسٹم – اے آئی ڈبلیو ایس) کی فروخت پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اوربھارت کے درمیان دفاعی تعلقات جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اوربھارتی سیاسی وعسکری قیادت کے دھمکی آمیزبیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کوخطے میں عدم استحکام کی کوششوں سے روکے۔

Tags
Back to top button
Close