انٹرنیشنل

دوست کے خرچے،برطانوی وزیراعظم پھنس گئے

برطانیہ کی اپوزیشن نے اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ آخراُن کے دورے کا خرچ کس نے اُٹھایا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوست کے خرچے پرسیاحتی دورہ کرنے پرپھنس گئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورہ کرنے پربرطانیہ کی اپوزیشن نے اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ آخراُن کے دورے کا خرچ  کس نے اُٹھایا۔ برطانوی اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم یا توبتادیں کہ اُن کا خرچ کس نے اُٹھایا ہے ورنہ پھرانکوائری کا سامنا کریں۔ اپوزیشن نے کہا کہ برطانوی عوام جاننا چاہتے ہیں ان کے وزیراعظم کے خرچے کون اٹھا رہا ہے۔

پارلیمنٹ ریکارڈ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورے کا خرچ ان کے کاروباری دوست نے اٹھایا ہے جبکہ مذکورہ کاروباری شخصیت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ریکارڈ کی تردید کی گئی ہے۔ دوسری جانب بورس جانسن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اخراجات پارلیمنٹ کے رجسٹرمیں درج ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ سیاحتی دورے پرگئے تھے۔

 

Tags
Back to top button
Close