انٹرنیشنل

برطانوی وزیرخزانہ ساجد جاوید مستعفی

بورس جانسن نے کابینہ میں ردو بدل کا آغازکردیا ہے جب کہ وزیرخزانہ ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بڑے پیمانے پرکابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ان کی کابینہ میں شامل وزیرخزانہ ساجد جاوید نے اپنے مشیروں کو برطرف کرنے کے احکامات مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کی جگہ خزانہ کے چیف سیکریٹری اور سات ماہ قبل ہی ہاؤسنگ کے جونیئر وزیر بننے والے رشی اسناک وزارت خزانہ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ساجد جاوید نے وزارتی امورمیں مداخلت کی وجہ سے استعفی دیا اورکہا ہے کہ ’’عزتِ نفس رکھنے والا کوئی وزیر‘‘ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا جب کہ انہیں دو ہفتے بعد آئندہ سال کا بجٹ پیش کرنا تھا۔

کنزرویٹوپارٹی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں صنفی اعتبار سے توازن پیدا کرنے کے لیے اہم تبدیلیاں متوقع تھیں، تاہم وزیرتعلیم کرس اسکڈموراورپاکستانی نژاد وزیرٹرانسپورٹ نصرت غنی کے علاوہ کابینہ میں شامل نمایاں خواتین وزرا کوبھی برطرف کردیا گیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close