انٹرنیشنل

عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے

عراق میں امریکی فوج کے زیر کنٹرول فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق میں صوبہ کرکک میں واقع عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے جن میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جس فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے وہ امریکی فوج کے زیر کنٹرول ہے جب کہ عراق اور امریکی فورسز کی جانب سے بھی راکٹ حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کےمطابق عراق فورسز نے بتایا کہ راکٹ حملے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب کیے گئے جس کے فوری بعد امریکی فضائیہ کے طیاروں نے علاقے میں پروازیں شروع کردیں۔

Tags
Back to top button
Close