انٹرنیشنل

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ سے اختیارات چھین لیے

ٹرمپ یا دیگر صدور کے پاس کوئی بھی فوری حملہ کرنے کے لیے امریکا کے دفاع کی اہلیت ہو

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ چھیڑنے کے صوابدیدی اختیارات محدود کر دیئے ہیں۔ پیش کی گئی قرارداد کے حق میں8 ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ووٹ دیئے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ٹم کین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں8 ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ووٹ دیئے اور 100 اراکین پر مشتمل ایوان نے قرارداد 45کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کر لی۔ سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے کانگریس سے منظوری لینا ہو گی۔

ٹم کین اور قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے والے دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد نہ تو ٹرمپ کے حوالے سے ہے اور نہ ہی صدر کے حوالے سے بلکہ یہ قرارداد جنگ کے اعلان کے حوالے سے کانگریس کے اختیارات کی اہمیت کے حوالے سے ہے۔ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ٹرمپ یا دیگر صدور کے پاس کوئی بھی فوری حملہ کرنے کے لیے امریکا کے دفاع کی اہلیت ہو، ایک بھرپور جنگ کے لیے کانگریس میں بحث اور ووٹ ضروری ہو گا۔

Tags
Back to top button
Close