انٹرنیشنل

دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار کون’ جرمن صدر کا تہلکہ خیز انکشاف

امریکا کو دوبارہ عظیم بناو مہم پر صدر ٹرمپ پر شدید تنقید، انہی کی بدولت نفرتوں کی آگ جل رہی ہے

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار بڑی عالمی قوتوں امریکا، روس اور چین کو قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فرینک والٹر نے کہا کہ بڑی طاقتوں امریکا، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

جرمن صدر نے اپنی تقریر میں تین عالمی قوتوں امریکا، روس اور چین پر عالمی معاملات میں بجا مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق، شام اور افغانستان میں ان بڑی قوتوں کے کردار پر کڑی نکتہ چینی بھی کی اور دنیا کی ان عظیم قوتوں سے عالمی امن میں خلل نہ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔صدر فرینک والٹر نے امریکا کو دوبارہ عظیم بناو مہم پر صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سے ہمسائیوں اور شراکت داروں کے پیسوں پر اپنے ملک کو عظیم کو بنایا جائے گا۔ اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا میں انہی ممالک کی پالیسیوں کے باعث نفرتوں کی آگ جل رہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close