انٹرنیشنل

مودی کے آبائی ریاست گجرات میں شرمناک واقع

یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے بھوج شہر کے ساہاجنند گرلز انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں پیش آیا

بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں شرمناک واقع پیش آیا‘ گرلز انسٹیٹیوٹ کے لان سے سینیٹری پیڈ ملنے پر پرنسپل نے طالبات کو حیض کی جانچ کے لیے برہنہ کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے بھوج شہر کے ساہاجنند گرلز انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ گرلز ہاسٹل کے لان سے سینیٹری پیڈ ملنے پر انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل نے ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کو بلایا اور ماہواری کی جانچ کے لیے انہیں کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 68 طالبات کو ایک ایک کرکے واش روم لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایک ایک کرکے ماہواری کی جانچ کرائی۔

Tags
Back to top button
Close