انٹرنیشنل

امریکہ نے سری لنکا کو خوفناک دھمکی لگا دی

سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلوا پر الزام ہے کہ وہ ملک میں خانہ جنگی کروان میں ملوث ہیں

ایران کے بعد اب امریکہ نے سری لنکا کو بھی خوفناک دھمکی لگاتے ہوئے سری لنکن آرمی چیف کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلوا پر ملک میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔مائیک پومپیو نے سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران آرمی چیف شویندرا سلو کو ماورائے عدالت قتل میں ملوث قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے لیے اپنے احتساب کی جدوجہد میں متزلزل نہیں ہوگا۔

Tags
Back to top button
Close