انٹرنیشنل

ٹرمپ کے سابق مشیر کو 40 ماہ قید کی سزا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر روجراسٹون کو 40 ماہ قید کی سزا سنادی۔

روجر اسٹون طویل عرصے امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر رہ چکے ہیں اور انہیں 2016 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی تحقیقات کے سلسلے میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی۔

امریکا کے ڈسٹرکٹ جج نے روجر اسٹون کے وکلا کی جانب سے سزا کی مدت پوچھے جانے کے بعد سزا کا فیصلہ تحریر کیا۔ امریکی جج کا کہنا تھا کہ روجر اسٹون کا جھوٹ اور جارحانہ رویہ ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی جج کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ روجر اسٹون کو اس لیے سزا نہیں دی گئی کہ ان پر امریکی صدر کے لیے کھڑے ہونے سے متعلق شکایات ہیں بلکہ اسٹون کو امریکی صدر کو بچانے پر سزا سنائی گئی۔

Tags
Back to top button
Close