انٹرنیشنل

طالبان رہنما کا امریکی معاہدے کے حوالہ سے بڑا بیان

طالبان رہنما سراج الدین حقانی کا کہنا ہے افغان عوام جلد امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی خوشی منائیں گے۔

طالبان رہنما سراج الدین حقانی نے کہا کہ ہم سب نے امریکا کی تاریخ کی اس طویل ترین جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، اس جنگ میں ہر کسی نے اپنا کوئی نہ کوئی پیارا کھویا ہے، ہم نے جنگ کا راستہ خود نہیں چنا بلکہ یہ ہم پر مسلط کیا گیا، چار دہائیوں سے زائد عرصے میں روزانہ افغانوں نے اپنی قیمتی جانیں کھوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف دفاع کے سوا طالبان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، سب جنگ سے تنگ ہیں، کوئی شک نہیں کہ خونریزی کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ سراج الدین حقانی نے کہا کہ غیر ملکی فوج کا انخلا ہمارا بنیادی مطالبہ رہا ہے، آج امریکا سے امن معاہدہ کوئی معمولی بات نہیں، یہ اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے افغان شہریوں پر بمباری کے باعث بہت زیادہ دباؤ کے باوجود طالبان کی مذاکراتی ٹیم نے امریکا کے ساتھ معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

Tags
Back to top button
Close