انٹرنیشنل

’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی جیل میں

 بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں متنازع شہریت قانون کے خلاف منعقدہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی ریلی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے والی لڑکی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

گزشتہ روز بنگلورو میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کا جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک خاتون نے آکر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی سمیت متعدد لوگ لڑکی کے ہاتھ سے مائیک لینے کی کوشش کرتے ہیں اور اسے چپ کروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لڑکی مسلسل نعرے لگاتی رہتی ہے۔

 

Tags
Back to top button
Close