انٹرنیشنل

چوری ہونیوالا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے

ایتھوپیا کا یہ شاہی تاج 21 سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا: نیدرلینڈز

نیدرلینڈز (ڈچ)حکومت نے 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے کردیاہے یہ تاج 1998 میں ان کے ہاتھ لگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈچ حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ شاہی تاج 21 سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا اور یہ وہاں کے لوگوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔ ایتھوپین نژاد ڈچ شہری سِراک اسفا جو 1970 میں نیرلینڈز ہجرت کر گئے تھے انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ تاج 1998 میں ان کے ہاتھ لگا۔

سِراک اسفا نے بتایا کہ انہیں یہ تاج اپنے اپارٹمنٹ میں ایک مہمان کے سوٹ کیس میں سے ملا جسے وہ وہیں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس انمول چیز کو 21 سال تک اپنے پاس چھپا کر رکھا۔ سراک اسفا نے کہا کہ وہ ایسی حکومت کو ہرگز وہ تاج واپس کرنا نہیں چاہ رہے تھے جن کے دورِ اقتدار میں یہ چوری ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے یہ تاج واپس کرنے کے لیے 21 سال تک انتظار کیا اور اتنے سالوں تک اس کی حفاظت بھی کی۔ یہ ساری چیزیں انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں بتائی جب اکتوبر 2019 میں تاج سے متعلق خبریں سامنے آئیں۔

Tags
Back to top button
Close