انٹرنیشنل

بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنی سزا؟ اہم خبر

قوانین کے تحت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مودی سرکاری نے ایک سال تک جیل بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی طرف سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 51 کے تحت سزا دی جائے گی جس میں ایک سال کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی شہری کی جانب سے خلاف روزی کی صورت میں جانی نقصان یا خطرناک واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی سزا میں 2 سال تک اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہ اور غلط دعوے کی صورت میں بھی مذکورہ شخص کو ایک سال جیل کے ساتھ جرمانہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریلیف آپریشن کے لیے فنڈز کے غلط استعمال پر بھی دو سال کی سزا ہوگی جب کہ یہ ہدایات سرکاری حکام کے لیے بھی جاری کی گئی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close