انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

اشرف غنی، عبداللہ کی چھٹی، طالبان حکومت بنائینگے: امریکی فیصلہ

طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے بعد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں

امریکہ نے افغانستان میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی چھٹی کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت طالبان بنائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کی ہے اور یہ کمی افغان حریف رہنماؤں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پر ناکامی کے بعد کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا، وہ کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف کو ایک پیج پر لانے میں ناکام رہیتھے، جس وجہ سے امریکا کا امن معاہدہ خطرے میں پڑا۔ وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے مطابق نئی افغان حکومت کی تشکیل پر دونوں فریقوں کے متفق نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close