انٹرنیشنل

سعودی عرب میں مکمل لاک ڈاؤن: شاہی فرمان جاری

کرونا وائرس پرقابوپانے کے لیے احتیاطی تدابیرمزید سخت کرتے ہوئے سعودی عرب میں تاریخ سازپابندی

کرونا وائرس پرقابو پانے کے لیے اختیارکی جانے والی احتیاطی تدابیرمزید سخت کرتے ہوئے سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔  شاہی فرمان کے مطابق الریاض، مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ میں داخلے اوروہاں سے باہرنکلنے پرمکمل پابندی ہوگی۔ مذکورہ شہروں میں کرفیوکا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزنے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے 13 ریجنوں کے رہائشی اپنے اپنے ریجن میں رہیں گے، ایک ریجن کا رہائشی دوسرے ریجن میں نہیں جائے گا‘۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی ریجن میں کسی دوسرے ریجن کے رہائشی کے داخلے پرمکمل طورپرپابندی ہے‘۔

شاہی فرمان میں ریجنوں میں آنے جانے کی پابندی کے علاوہ خاص طورپرالریاض، مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ کے لیے خصوصی اقدامات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’الریاض، مکہ المکرمہ اورمدینہ آنے جانے پرمکمل پابندی ہوگی، تینوں شہروں کے رہائشی شہرسے باہرنہیں جا سکتے نہ کوئی باہرسے شہرمیں داخل ہوسکتا ہے‘

 

Tags
Back to top button
Close