انٹرنیشنل

کورونا:دنیا،متاثرین،4لاکھ51ہزار،ہلاکتیں20ہزارسے زیادہ

کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 20 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کورونا:دنیا،متاثرین،4لاکھ51ہزار،ہلاکتیں20سےزیادہ،صحت یاب 1لاکھ12ہزار،کھوج نیوزکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 20 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب انڈیا میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ 21 روز تک ملک کی 1.3 ارب سے زائد آبادی گھروں میں رہے گی۔ برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار ہے۔

  1. انڈیا میں منگل کی شب سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔
  2. دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 7503 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
  3. وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
  4. یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔
  5. امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
Tags
Back to top button
Close