انٹرنیشنل

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی، مودی سرکار پریشان

بھارت نے اگر ہمیں ملیریا کی دوا نہ دی تو اس کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی بھی کرسکتے ہیں

امریکی صدر نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اس نے ملیریا کی دوا نہ دی تو جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے جس کے بعد مودی سرکار میں ہلچل مچ گئی ہے۔

امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف ادویات ‘کلوروکوئن’ اور ‘ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن’ کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایسے میں بھارت وہ ملک ہے جہاں ہائیڈروکسی کلوروکوئن ادویات بڑی تعداد میں بنائی جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ نے بھارتی وزریراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ادویات کے لیے مدد کی درخواست کی جس پر نریندر مودی نے حامی بھری لیکن بھارت کی جانب سے ادویات کی سپلائی پر پابندی برقرار ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت ٹرمپ کی درخواست پر غور کر رہی ہے اور فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے تجارت میں امریکا سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، پھر بھی اگر وہ دوا دینے سے انکار کرے گا تو حیرانی ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے بات کی ہے، دیکھتیہیں کہ کیا فیصلہ ہوگا، یقینا اگر بھارت نے اجازت نہ دی تو جوابی اقدام کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا کے خلاف مثر مفید قرار دیے جانے کے دعوں پر بھارت نے ہائیڈورکسی کلوروکوئن دوا کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

Tags
Back to top button
Close