انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

مسلمانوں کی نسلی کشی، ہم عذاب الٰہی کا شکار، امریکی عوام بھی مان گئے

مظلوم اور معصوم بچوں کا ناحق خون بہایا گیا‘کورونا وائرس کی صورت میں خدا کا عذاب ہم پر مسلط ہوا ہے

امریکہ میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس پر امریکی عوام نے بلبلا اٹھی ہے کہ یہ عذاب اللہ کی طرف سے ہم پر نازل کیا گیا کیونکہ ہمارے حکمرانوں نے مسلمانوں کی نسلی کشی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں ہونے والی اموات نے وہاں پر مقامی شہریوں کو اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ امریکی حکمرانوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی نسلی کشی جیسے اقدامات اٹھانے میں سفاکیت کی انتہاء کی گئی ہے۔ مظلوم اور معصوم بچوں کا ناحق خون بہایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی صورت میں خدا کا عذاب ہم پر مسلط ہوا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی باشندے کثرت سے اب بات سے اتفاق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ امریکہ نے دنیا بھر میں انتہاء پسندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عراق، ایران، شام، فلسطین اور روہنگیا سمیت ہر جگہ پر مسلمان پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ میں کورونا وائرس عذاب بن چکا ہے۔

Tags
Back to top button
Close