انٹرنیشنل

"کورونا کے خلاف مجھے یورپ نے مایوس کیا”

یورپی تحقیقاتی مرکزکے صدرنےکورونا وائرس کےخلاف جدوجہد میں یورپی یونین کےناکافی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے استعفی دے دیا

یورپی تحقیقاتی مرکزکے صدرپروفیسرماورو فراری نےکورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں یورپی یونین کےناکافی اقدامات پرتنقید کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔  فراری نے اپے عہدے کا آغاز اس سال جنوری میں کیا تھا جنہوں نے اپنے استعفی سے متعلق برطانوی فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  میں نے اپنے استعفے میں یہ واضح کردیا ہے کہ  کورونا  کے خلاف یورپی یونین کے اقدامات ناکافی ہیں،میں نے کمیشن  میں عہدہ سنبھالتے ہی یورپی یونین کی اعانت میں کسی قسم کی  کسر نہی چھوڑی مگروائرس کے خلاف مجھے اس کے رویے پرسخت مایوسی ہوئی ہے ۔

پروفیسرفراری نے کہا کہ  یہ وائرس مارچ کے اوائل میں  سریات کرچکا تھا جس کےلیے میں  یورپی کمیشن کو ایک احتیاط پرگرام شروع کرنے کی تجویزبھی دی تھی مگریورپی یونین نے اسے مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کے درمیان شعبہ صحت کے حوالے سے عدم تعاون کی فضا موجود ہے جبکہ مالی مدد اوریک طرفہ فیصلوں کا بھی کافی دور  دورہ ہے لہذا میں نے اپنا استعفی پیش کر دیا ہے لیکن اگر یورپی ینوین چاہے تو میں اپنے تجربات  بلا معاوضہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Tags
Back to top button
Close