انٹرنیشنل

شاہی خاندان کے درجنوں افراد کورونا وائرس میں مبتلا

سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے اراکین سمیت 150 افراد حالیہ ہفتے میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریاض کے 70 سالہ گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق 84 سالہ کنگ شاہ سلمان نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے جدہ کے قریب ایک جزیرے پر تنہائی اختیار کی ہے جب کہ ان کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی اپنی کئی وزرا کے ہمراہ اسی جزیرے پر محدود ہوگئے ہیں تاہم دونوں شخصیات وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شاہی اراکین کا علاج کرنے والے اعلیٰ اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ متوقع کیسز کی بناء پر اسپتال میں مزید 500 بستر لگائے جارہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close