انٹرنیشنل

ایرانی حکومت کا زائرین کے لئے اہم اعلان

ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود عیدالفطر کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا۔

کورونا سے متعلق ایران کی قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ عید کے بعد ملک میں تمام مذہبی مقامات کھول دیے جائیں گے، تاہم اس کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہوں گی جن کا وقت آنے پر اعلان کیا جائے گا۔’

Tags
Back to top button
Close