انٹرنیشنل

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی بھارت میں ریکارڈ کیسز

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی بھارت میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہو گئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کررکھی ہے تاہم انھوں نے کم کورونا کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق  لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک ایک دن میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد افراد اب تک جان کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close