انٹرنیشنل

سعودی عرب میں عید الفطر کب ہوگی، حتمی فیصلہ ہوگیا

سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں

سعودی عرب میں عید الفطر کب ہوگی اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔ سعودیہ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر اتوا ر 24 مئی کو منائی جائے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی دعوی کرچکے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close