انٹرنیشنل

فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنیوالی عصمہ کا بڑا ریکارڈ، سب حیران ہوگئے

میرے والد نے مالی مشکلات کے باوجود ایڈمیشن دلایا اور انہیں سپورٹ کیا اور اب وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھیں گی

جستجو اور لگن ہو تو دنیا کا کوئی بھی کام ناممکن نہیں، بھارتی شہر ممبئی میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والی عصمہ سلیم شیخ نے اپنی محنت سے میٹرک کا امتحان پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان کیساتھ فٹ پاتھ پر ساری عمر بسر کرنے والی 17 سالہ عصمہ کے والد لیموں پانی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔ عصمہ کا کہنا ہے ان کے والد نے مالی مشکلات کے باوجود ایڈمیشن دلایا اور انہیں سپورٹ کیا اور اب وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھیں گی۔ امتحان میں پاس ہونے کے بعد عصمہ کی والد کو مٹھائی کھلاتے ہوئے وائرل وڈیو کو 2لاکھ سے زائدمرتبہ دیکھاجاچکاہے۔

Tags
Back to top button
Close