انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سعودی فرمانروا کی طبیعت کیسی؟ سن کر سب حیران ہو گئے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز صحت یاب ہو کر ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہو گئے ہیں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت کے متعلق ایسی خبر سامنے آئی ہے جس کو سن کر سب حیران ہو گئے ہیں، ان کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مکمل صحت یاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے ہیں۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز صحت یاب ہو کر ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہو گئے ہیں، اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ایوان شاہی کے بیان میں سعودی فرمانروا کے لیے دعابھی کی گئی کہ اللہ شاہ سلمان کی حفاظت فرمائے، انہیں ہر تکلیف سے دور رکھے اوران کی صحت و سلامتی برقرار رکھے۔

واضح رہے کہ 23 جولائی بروز جمعرات شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کی حالت سدھر گئی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوچند روز قبل طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Tags
Back to top button
Close