انٹرنیشنل

امریکہ: 2طیارے ٹکراکرتباہ،تمام مسافرہلاک

الاسکا میں دوران پروازدوطیارے ٹکرا گئےجس کی وجہ سےدونوں طیاروں میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست الاسکا میں دوران پروازدوطیارے ٹکرا گئےجس کی وجہ سےدونوں طیاروں میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی خبرایجنسی کےمطابق واقعہ امریکی ریاست الاسکا کی میونسپلٹی اینکریج میں پیش آیا جہاں دوطیارے آپس میں ٹکراگئے۔ مرنے والوں میں ری پبلکن قانون سازگیری کنوپ بھی شامل ہیں جوایک طیارہ اڑا رہےتھے۔ جب کہ دوسرے طیارے میں چارسیاح، ایک پائلٹ اور ایک گائیڈ سوار تھے۔اطلاعات کےمطابق حادثےمیں دونوں طیاروں میں سوارکوئی بھی شخص باقی نہیں بچا 6افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ہسپتال منتقلی کے وقت انتقال کرگیا۔

Tags
Back to top button
Close