انٹرنیشنل

جو بائیڈن نےاپنی کابینہ کی فہرست شارٹ لسٹ کردی

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نےاپنےنائبین کی ذاتی فہرست شارٹ لسٹ کرنا شروع کردی

امریکا کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نےاپنےنائبین کی ذاتی فہرست شارٹ لسٹ کرنا شروع کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی کانگریس کی بلیک کاکس کی صدرکیرن باس جوبائیڈن کےنائب کی حیثیت سےمضبوط امیدوارکےطورپرسامنےآئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ بات اراکین کانگریس،ڈیموکریٹک ڈونرز،بائیڈن اتحادیوں اورنائب صدرکی جانچ کےعمل کےقریبی افراد نےحالیہ دنوں میں امریکی ٹی وی کودیےگئےانٹرویوزمیں بتائی۔ رپورٹس کےمطابق کیلیفورنیا کی سینیٹرکملا ہیریس اورباراک اوباما کی سابق قومی سلامتی مشیرسوسن رائس کوبھی نائب کےطورپراہم امیدوارسمجھا جا رہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close