انٹرنیشنل

ابوظہبی اور دبئی میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 دبئی اور ابوظہبی کے دھماکوں سے تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ابوظہبی اور دبئی کے 2 مختلف ریسٹورنٹس میں دھماکے ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ دونوں دھماکے گیس لیکج کے باعث ہوئے۔ ابوظہبی میں دھماکے کے فوری بعد آگ لگ گئی تھی تاہم عمارت کو فوری طور پر رہائشیوں سے خالی کرا لیا گیا۔

ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکے سے دو افراد جان سے گئے جبکہ دبئی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

Back to top button