انٹرنیشنل

سعودی کمانڈر اور بیٹا کرپشن کے الزام میں بر طرف

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کرپشن کے الزام میں فوجی اتحاد کے کمانڈر اور ان کے بیٹے کو عہدے سے برطرف کردیا۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے جنرل مطلق بن سلیم کو ان کی جگہ مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔شہزادہ فہد کے بیٹے اور الجوف خطے کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر وزارت دفاع میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران شہزادہ فہد سمیت متعدد فوجی اور سرکاری افسران کی برطرفیاں کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

 

Back to top button