انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

بھارتی وزیراعظم  نریندرا مودی کا  ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق  ٹوئٹر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ہیک ہونے والے اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور یہ ان کا ذاتی اکاؤنٹ ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم کے اکاؤنٹ ہیک ہونے اورکچھ عرصے قبل اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں۔

ہیکرنے مودی کے اکاؤنٹ کرکے کرپٹوکرنسی ’بٹ کوائن‘ کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا تاہم بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

Back to top button