انٹرنیشنل

بنگلہ دیش:مسجد میں دھما کا،16 نمازی جاں بحق

ڈھاکا کےقریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گزشتہ شب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے

بنگلا دیش کی مسجد میں گزشتہ شب دھماکا ہوا ہےجس کےنتیجےمیں 16 نمازی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کےقریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گزشتہ شب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ بنگلا دیشی حکام کےمطابق مسجد میں گزشتہ رات ہوا دھماکا ممکنہ طورپرقریبی موجود زیرِزمین گیس پائپ لائن میں لیکیج کےباعث ہوا ہے۔ گیس لیک ہوکرمسجد میں بھرگئی،اس وقت مسجد کی کھڑکیاں بند تھیں، ایئرکنڈیشنرزچلنےکےدوران چنگاری سےتمام 6 ایئرکنڈیشنرزپھٹ گئے۔ جاں بحق ہونےوالے افراد کی لاشوں اورزخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد دی گئی،واقعےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button