انٹرنیشنل

ايران:کلورين گيس دھماکا 217 زخمی

خبررساں ادارے کےمطابق مغربی ايران ميں کلورين گيس کےسلنڈرزکوٹرک کےذریعےمنتقل کیا جا رہا تھا

عالمی خبررساں ادارے کےمطابق مغربی ايران ميں کلورين گيس کےسلنڈرزکوٹرک کےذریعےمنتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کےنتیجےمیں 217 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 13 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکےسےافراتفری مچ گئی اورکئی افراد بھگدڑمیں کچلےجانےکےباعث زخمی ہوئے۔ فائربریگیڈ کےعملےنےخوفناک آگ پرقابوپالیا ہے۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

تہران پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ڈرائیورکی غفلت کی وجہ سےہوا،جوکلورین سےبھرے سلنڈرزکوغیرمحتاط اندازسےلےجا رہا تھا اورجس کےلیےکوئی بھی حفاظتی اقدامات نہیں کیےگئےتھے۔ ڈرائیورکوحراست میں لےلیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت داخلہ نےکلورین دھماکےمیں دہشت گردی کےعنصرکےملوث ہونےکی تردید کرتےہوئےکہا ہےکہ واقعہ ڈرائیورکی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سےپیش آیا۔

Back to top button