انٹرنیشنل

برمنگھم، 2 گروہوں میں تصادم اورچاقو زنی کی وارداتیں

برطانیہ کےشہربرمنگھم کےسٹی سینٹرمیں دوگروہوں کےدرمیان تصادم، اورچاقوزنی کی وارداتیں ہوئی ہیں

برطانیہ کےشہربرمنگھم کےسٹی سینٹرمیں دوگروہوں کےدرمیان تصادم، اورچاقوزنی کی وارداتیں ہوئی ہیں جس میں زخمی ہونے والا ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوگروہوں میں تصادم کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ لڑائی کے دوران بھی چاقونکالے گئے۔ ادھرلندن کے جنوب مشرقی علاقے میں بھی چاقوکےحملےمیں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق چاقوکےحملےمیں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نےحملےکےالزام میں پانچ افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں