انٹرنیشنل

کیلیفورنیا: آگ نے 22 ہزارایکڑ رقبےکولپیٹ میں لےلیا

آگ سےمتاثرہ علاقےمیں پھنسے 200 سےزائد افراد کوہیلی کاپٹروں کےذریعےنکالا گیا

کیلیفورنیا کےجنگلات میں 2 روز سےلگی آگ نے 22 ہزارایکڑرقبےکواپنی لپیٹ میں لےلیا، آتشزدگی کےباعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔ سین برناڈینوکےنزدیک لگی آگ نےشہرکا درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا دیا، آگ سےمتاثرہ علاقےمیں پھنسے 200 سےزائد افراد کوہیلی کاپٹروں کےذریعےنکالا گیا۔ آگ سے 2 افراد شدید زخمی اور 10 کو معمولی زخم آئے، تیزہوائیں آگ پھیلنےکا سبب بن رہی ہیں۔ کیلیفورنیا میں 15اگست سےاب تک جنگلات میں 900 مقامات پرلگنےوالی آگ سے 15لاکھ ایکڑکا رقبہ جل کرراکھ ہوچکا ہےجبکہ 3 ہزار 300 مکانات کونقصان پہنچا۔ آگ سےمختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

Back to top button