انٹرنیشنل

بھارت دنیا بھرمیں کورونا کےحساب سےدوسرے نمبرپرپہنچ گیا

کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 97 ہزارسےزائد اورجان سےجانے والوں کی تعداد 71 ہزارسے زائد ہوچکی ہے

بھارت دنیا بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد کےحساب سےدوسرے نمبرپرپہنچ گیا جہاں مزید 86 ہزارسےزائد مریض سامنےآ گئے۔ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 97 ہزارسےزائد اورجان سےجانے والوں کی تعداد 71 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔ ادھراسپین اور فرانس کےبعد برطانیہ میں بھی کورونا کی دوسری لہرکا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے،جہاں ایک ہی دن میں 3 ہزارمریض سامنےآ گئے۔ دنیا بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ سےزائد مریضوں میں سے 8 لاکھ 85 ہزارجان سےجا چکےجبکہ ایک کروڑ 93 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Back to top button