انٹرنیشنل

ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کر دی

 ملائیشیا نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور امریکا سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقا، میکسیکو، اسپین، ارجنٹینا، چلی، ایران، برطانیہ، بنگلا دیش، سعودی عرب، فرانس، پاکستان، ترکی، اٹلی،عراق فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہے۔

Back to top button