انٹرنیشنل

زلمےخلیل زادکی قطرمیں طالبان رہنماؤں سےملاقات

زلمے خلیل زاد نے قطرمیں طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات سے متعلق بات چیت کی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے قطرمیں طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات سے متعلق بات چیت کی۔ قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے مطابق طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر اور طالبان مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالحکیم حقانی نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، ملاقات میں قطر کے نائب وزیراعظم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے متعلق بات ہوئی۔ افغان حکومت کی جانب سے باقی رہ جانے والے طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد بین الافغان مذاکرات رواں ہفتے دوحا میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Back to top button