انٹرنیشنل

کورونا دنیا بھرمیں 9 لاکھ زندگیاں نگل گیا

بھارت میں 43 لاکھ اوربرازیل میں 41 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ افراد کورونا سےمتاثرہوگئےہیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی۔ امریکا میں کورونا کے 65 لاکھ کے قریب مریض ہو چکے ہیں۔ بھارت میں 43 لاکھ اوربرازیل میں 41 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ افراد کورونا سےمتاثرہوگئےہیں جبکہ آئرلینڈ میں مئی کے بعد سے پہلی بار 300 سے زائد کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز کو 21 ستمبر سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Back to top button