انٹرنیشنل

برطانیہ : 6 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

برطانیہ میں بڑھتےکورونا کیسزکے پیش نظر 14 ستمبرسے 6 سے زائد افراد کےاجتماع پرپابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن آج کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس لئے سماجی رابطوں اور افراد کے یکجا ہونے سے متعلق اصولوں کو آسان اور مضبوظ بنا رہے ہیں۔

برطانیہ میں گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خلاف ورزی پر کم سے کم100 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار200 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا۔

Back to top button