انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی دوسری لہر، ریکارڈ کیس رپورٹ

یو اے ای میں ایک روز کے دوران کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔

وزارت صحت کے حکام نے متحدہ عرب امارات میں اب تک ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 883 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی۔وزارت صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بڑی تعداد میں نئے کیسز کا رپورٹ ہونا کورونا کی دوسری لہر ہوسکتی ہے۔اس سےقبل دبئی میں ایک روز کے دوران 19،20 اور 21 مئی کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب چوتھی مرتبہ ایک روز میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا سے 2 ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی جس سے کل ہلاکتیں 393 ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں