انٹرنیشنل

یواے ای : ایک روزکےدوران کورونا کےریکارڈ کیسز

حکام نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ بڑی تعداد میں نئےکیسزکا رپورٹ ہونا کورونا کی دوسری لہرہوسکتی ہے

یواے ای میں ایک روزکےدوران کورونا کےریکارڈ کیسزسامنےآگئے۔ خبررساں ادارے کےمطابق وزارت صحت کےحکام نےمتحدہ عرب امارات میں اب تک ایک روزکےدوران سب سے زیادہ 883 نئےکیسزرپورٹ ہونےکی تصدیق کی۔ وزارت صحت کےحکام نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ بڑی تعداد میں نئےکیسزکا رپورٹ ہونا کورونا کی دوسری لہرہوسکتی ہے۔ اس سےقبل دبئی میں ایک روزکےدوران 19،20 اور 21 مئی کوکورونا کےسب سےزیادہ کیسزسامنےآئےتھےجس کےبعد اب چوتھی مرتبہ ایک روزمیں سب سےزیادہ ریکارڈ کیسزرپورٹ ہوئے۔

Back to top button